پشاور ائیر پورٹ پر دبئی سے آنیوالے مسافروں سے ایک کلو سے زائد سونا برآمد

کرک میں پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف مختلف مقامات پر سرچ آپریشن

کرک میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے اشتہاریوں، منشیات فروشوں سمیت مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات برآمد کر لی۔

ان آپریشز میں پولیس کو ایلیٹ فورس، ریسکیو 15 سمیت دیگر کی معاونت حاصل رہی۔

پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرمان اور 4 منشیات فروشوں سمیت 8 مشتبہ افراد اور دیگر جرائم کے مرتکب 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا .

پولیس کے مطابق پولیس نے مجموعی طور پر 1 کلاشنکوف، 1 رپیٹر، 1 پستول، 95 عدد مختلف بور کے کارتوس اور 8743 گرام چرس برآمد کر لی۔

پولیس نے تمام ملزمان کیخلاف مقامی تھانوں کی سطح پر مقدمات درج کرنے کے بعد قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔