ڈی آئی خان : وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان کے زیرصدارت اجلاس

وزیراعظم پاکستان کے 26 دسمبر کو دورہ ڈی آئی خان کے حوالے سے جے یو آئی کی ضلعی مجلسِ عاملہ کا اجلاس یارک کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، وفاقی وزیر مواصلات مفتی اسعد محمود، مولانا عبید الرحمان، انجنیر ضیاء الرحمان، تحصیلوں کے امراء اور ناظمین عمومی نے بھی شرکت کی۔

شرکاء اجلاس کو مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر 26 دسمبر کو وزیر اعظم کے دورہ ڈی آئی خان کو انتظامیہ نے محدود کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یارک کے مقام پر جلسہ عام کی بجائے اب وزیر اعظم شہباز شریف ایک تقریب میں ڈی آئی خان ، ٹانک اور لکی مروت کیلئے میگا پراجیکٹس اور یارک ٹو سگو سی پیک منصوبے کا افتتاح کرینگے.

انہوں نے کہا کہ اس سے ان مزکورہ اضلاع میں میگا پراجیکٹس گزشتہ 9 سال سے نہ آنے کا جو جمود طاری تھا وہ جمود ٹوٹ جائیگا اور ان اضلاع سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ ہو گا اور محرومیاں ختم ہونگی، سیاسی کشمکش اپنی جگہ لیکن عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بھی کام ہونے چاہئیں۔