پشاور میں دہشتگردی کے خدشہ کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ

پشاور دہشتگردی کے خدشہ کے پیش نظر اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سپشل ناکہ بندیاں کردی گئی ہیں۔ ناکہ بندیوں پر لوکل پولیس کے ہمراہ، ابابیل سکواڈ، سٹی پٹرولنگ اور پاک آرمی کے جوان بھی موجود ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی سپشل ناکہ بندیوں پر چیکنگ کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کے بعد مخصوص مقامات پر ایس ڈی پی اوز کی سربراہی میں ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں۔

شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔  سپشل ناکہ بندیوں کے دوران مشتبہ افراد کا CRVS کے ذریعے کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے.

انہوں نے کہا کہ سخت چیکنگ کے دوران VVS کے ذریعے مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی بھی جانچ پٹرتال کی جارہی ہے۔