کالا خیل مائن میں پیش آنے والے حادثے پر دلی دکھ اور افسوس ہے۔ شوکت یوسفزئی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد کے ساتھ کالا خیل مائن 41 ضلع خیبر کا دورہ کیا اور گزشتہ دنوں مائن میں پیش آنے والے والے حادثے کی جگہ اور وہاں پر جاری ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔

ممبر قومی اسمبلی اقبال آفریدی، پی ٹی آئی رہنما نواز محمود خان، حاجی سدید الرحمان اور ضلعی انتظامیہ بھی صوبائی وزراء کے ہمراہ تھی۔

شوکت یوسفزئی نے ضلعی انتظامیہ کو ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنے، کوئی کوتاہی نہ برتنے اور سہولیات کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو آپریشن چار سے پانچ دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا اور ریسکیو ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مائن میں پیش آنے والے حادثے پر دلی دکھ اور افسوس ہے اور متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔

صوبائی وزراء نے مائن میں پھنسے ہوئے انجینئر نیک محمد کے ورثاء سے ملاقات کی اور ریسکیو آپریشن کی جلد از جلد کامیابی کے لیے دعا کی۔

یاد رہے کہ 11 نومبر کو کالا خیل میں کوئلے کے کان میں گیس جمع ہونے پر تین مزدور پھنس گئے تھے جن میں سے دو افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ ایک مزدور کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔