ڈیرہ: یوٹیلٹی سٹورز پر سستا گھی اور آئل جبکہ ضلع بھر میں بجلی نایاب

ڈیرہ اسماعیل خان کے یوٹیلٹی سٹورز پر سستا گھی اور آئل نایاب ہوگیا۔

یوٹیلیٹی سٹورز میں گھی اور آئل کے ریکس خالی دیکھ کر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سٹورز پر فراہم کیا جانے والا سستے گھی اور آئل کی سپلائی کم کردی گئی ہے جس کے باعث شہری سبسڈی والے گھی اور آئل کے حصول کے لئے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کو گزشتہ ایک ہفتے سے سستے گھی اور کوکنگ آئل کے بحران کا سامنا ہے جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک روز میں یوٹیلیٹی سٹوروں پر سستا گھی سپلائی کردیا جائے گا۔

دسرے جانب ڈیرہ اسماعیل خان شہر سمیت ضلع بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ کارخانے بند اور کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے شہری علاقوں کے ساتھ دیہات میں بھی بجلی بندش کا سلسلہ جاری ہے، شہری علاقوں میں بارہ گھنٹے بجلی بند رہتی ہے اور دیگر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سولہ سے بیس گھنٹے طویل کی جارہی ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔