کرم: دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونیوالے لانس نائیک ناصر حسین کی نماز جنازه

گذشتہ شب پاک افغان بارڈر شورکو لوئر کرم کے مقام پر دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے لانس نائیک ناصر حسین کی نماز جنازه ادا کردی گئی۔

لانس نائیک 114 وینگ کرم ملیشیاء شہید ناصر حسین ولد نوروز علی سکنہ شلوزان کی نماز جنازه ایف سی گراونڈ پاراچنار میں مدرسہ جعفریہ پاراچنار کے مولانا اقبال حسین کی اقتداء میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں بریگیڈئیر شہزاد عظیم، ڈپٹی کمشنر کرم واصل خان خٹک، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم عبدالصمد، کمانڈنٹ کرم ملیشیاء تیمور سلطان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم معظم خان بنگش سمیت سول و عسکری حکام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔