تاریخ میں پہلی بارخیبر میں آئی ایم یو سٹرینگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

تاریخ میں پہلی بار ڈی سی خیبر کے دفتر میں آئی ایم یو سٹرینگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت ڈی سی خیبر محمود اسلم وزیر نے کی۔

اجلاس میں محکمہ تعلیم، سی اینڈ ڈبلیو اور آئی ایم یو کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی ایم او خیبر نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع خیبر میں تعلیمی اداروں پر یا تو مالک مکان نے قبضہ کیا ہے اور یا دیگر محکموں نے اپنا قبضہ جمایا ہوا ہے جس پر ڈی سی خیبر نےتمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی کہ تمام تعلیمی اداروں کو متعلقہ اداروں سے واگزار کراکر محکمہ تعلیم کو دے دیئے جائیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے تحصیل جمرود میں واقع اساتذہ کالونی کو غیر متعلقہ اشخاص سے خالی کروانے کے احکامات بھی جارے کر دیئے۔ آئی ایم یو کی نشاندہی پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے چار (4) پراکسی ملازمین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کو نوٹسز جاری کئے۔

ڈی سی خیبر نے آئی ایم یو کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا، یاد رہے کہ یہ اجلاس ہر ماہ کے آخر میں منعقد ہوگا۔