ضلع خیبر میں پہلی بار لڑکیوں کیلئے سائیکلنگ کیمپ کا انعقاد

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تاریخ میں پہلی بار لڑکیوں کیلئے سائیکلنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسکول جانے والے لڑکیوں کو سائیکل چلانا سکھائی گئی۔

خیبر پختونخو کے ضم قبائلی ضلع خیبر میں بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی خاتون سائیکلسٹ ثمر خان نے کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں لڑکیوں کو سائیکل چلانے کی تربیت اور اس کے فوائد بتائے گئے۔

ثمر خان کے مطابق وہ لڑکیوں کو سائیکل سکھانے کے لیے ثمر کیمپ کے نام سے ٹریننگ کیمپ لگاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اب تک ایبٹ آباد پشاور اور دیگر علاقوں میں سائیکلنگ کیمپ لگاچکی ہیں اور اس بار لنڈی کوتل میں سائیکلنگ کیمپ لگایا، جس میں 15 سکول کی لڑکیوں نے سائیکلنگ میں شرکت کی۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے ہی روز کئی لڑکیوں نے سائیکل چلانا سیکھ لی، اپنی مدد آپ کے تحت وہ ثمر کیمپ چلا رہی ہیں، لڑکیوں کو آگا آنا چاہیے کھیلوں میں حصہ لینا چاہیے سائیکل ایک اسپورٹس ہی نہیں ضرورت بھی ہے.

انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں لڑکیاں کئی کلومیٹر پیدل سفر طے کرکے اسکول جاتی ہیں، انہیں سائیکل سیکھ کر اسکول جانے کی سہولت بھی ہوگی۔ ثمر خان نے بتایا کہ سائیکلنگ کیمپ کے لیے انہوں نے 10 سائیکل خریدیں اور وہاں چھوڑ دیں تاکہ لڑکیاں سائیکلنگ سیکھ سکیں۔