ڈیرہ : عوام فیک اور غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں، ریسکیو آفیسر ڈیرہ

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد خان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر نے ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

اس موقع ایمرجنسی آفیسر نعمان اللہ مروت نے انکا استقبال کیا اور ریسکیو 1122 ڈیرہ کے چاک و چوبند دستے نے ان کو سلامی پیش کی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر نے وہاں موجود اہلکاروں سے ملاقات کی اور کنٹرول روم کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 سروس کو مزید بہتر اور معیاری بنانے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے تاکہ عوام کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات انکی دہلیز پر مہیا کی جا سکیں۔

ڈیرہ کی عوام کو متوجہ کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ فیک اور غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں تاکہ کسی کی بھی قیمتی جان ضائع ہونے سے بچ سکے۔