ٹانک : انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈی پی او کا مختلف علاقوں کا دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک وقار احمد نے جاری انسداد پولیو مہم اور موجودہ حالات کے پیش نظر تھانہ سٹی اور مختلف چوکیوں کا وزٹ کیا، جہاں پر انہوں نے مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے سلسلے میں کئےگئے.

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی انتظامات، ریکارڈ، حوالات، چاردیواری، خاردار تاروں اور پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور راستے میں گشت پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈی پی او ٹانک نے متعلقہ افسران اور جوانوں کو ہر قسم کے جرائم کے صفائے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ اپنی حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ مشکوک افراد پر کڑی نگاہ رکھنے، امن و امان کی فضاء کو بہرصورت برقرار رکھنے اور انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے، ان کی بات سننے، ان کے جائز مسائل کو فوری طور پر حل کرنے، سائلین کو تسلی دینے اور انکو ہر ممکن قانونی مدد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔