پاکستان نے بھارت کے دو مبینہ جاسوسوں کو گرفتار کر لیا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پاکستان نے بھارت کے دو مبینہ جاسوسوں کو گرفتار کر لیا۔

پنجاب پولیس کے مطابق بہاولپور کی تحصیل یزمان کے چولستان ریگستان سے دو بھارتی شہریوں کو گرفتار کیا گیا جو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے پاکستان میں داخل ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں شہری بغیر پاسپورٹ اور دستاویزات کے پاکستان میں داخل ہوئے تھے اور ان کے خلاف کنٹرول آف انٹری ایکٹ 3 اور 4 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بھارتی شہریوں کی شناخت پرشانت وائندم ولد بابو راو وائندم، جس کا تعلق بھارتی ریاست حیدر آباد سے ہے، اور وری لال ولد صوبی لال، جو ریاست مدھیہ پردیش کا رہائشی ہے، کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے دونوں ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور آج عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کرے گی جس کے دوران ان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔