آپ کی قیادت میں افواج چیلنجز کا بہتر طریقے سے مقابلہ کرے گی، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی جس میں دونوں نے قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاک فوج کی قیادت کرنا ایک بڑا اعزاز ہے، امید ہے کہ آپ کی قیادت میں مسلح افواج سکیورٹی چیلنجز کا مزید بہتر طریقے سے مقابلہ کرے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے، مادر وطن کے تحفظ اور دہشت گردی سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردار پر قوم کو فخر ہے۔

ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی بات چیت کی گئی۔