افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملٹری ٹریننگ سنٹر کے قریب خودکش دھماکے میں چار افغان اہلکار زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ دھماکہ کابل کے علاقے پولیس ڈسٹرکٹ 19 میں پیر کی صبح ہوا جب ایک خودکش بمبار نے فوجی ٹریننگ سنٹر کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
فوجی ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ بعض اطلاعات کے مطابق فوجی ٹریننگ سنٹر پر گرنیڈ حملہ کیا گیا ہے، پے بہ پے دو حملے کیے گئے ہیں، جس میں چار اہلکاروں کے علاوہ ایک سویلین بھی زخمی ہوا ہے۔