جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

جنرل سید عاصم منیر پاک فوج کے نئے سپہ سالار بن گئے آرمی ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ پُروقار تقریب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل عاصم منیر کو کمانڈ کی چھڑی سونپی۔

نیوز کے مطابق پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی پُروقار تقریب آرمی ہاکی اسٹیڈیم میں ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور اس کے بعد قومی ترانہ پڑھنے سے کیا گیا۔ تقریب میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل عاصم منیر کو کمانڈ کی چھڑی سونپی جس کے بعد وہ پاک فوج کے سربراہ بن گئے۔

اس سے قبل جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعزازی گارڈ کا معائنہ کیا اور تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب میں پاک فوج کے بینڈ نے ملی نغموں اور علاقائی نغموں پر خوبصورت دھنیں پیش کیں۔ آرمی کالجز کے ڈرمز نے بھی فن کا مظاہرہ پیش کیا۔

تقریب کے آغاز میں سبکدوش آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

جی ایچ کیو میں منعقدہ کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں سابق عسکری قیادت سمیت وفاقی وزرا، غیر ملکی سفارت، اعلیٰ سول حکام اور میڈیا  کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

پاک فوج کے نئے سپہ سالار جنرل عاصم منیر اب سے کچھ دیر بعد پاک فوج کے 17 ویں آرمی چیف کی حیثیت سے کمانڈ سنبھالیں گے۔

نیوز کے مطابق پُروقار تقریب اب سے کچھ دیر بعد آرمی ہاکی اسٹیڈیم میں ہوگی جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈ کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے۔ جنرل سید عاصم منیر پاک فوج کے 17 ویں آرمی چیف ہوں گے۔

جنرل عاصم منیر فجی اسکول جاپان اور آرمڈ فورسز کالج کوالالمپور تعلیم حاصل کی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے آفیسرز ٹریننگ اسکول منگلا سے 1986 میں تربیت مکمل کی۔ یہ او ٹی سی میں 17 واں آفیسرز ٹریننگ کورس تھا۔ انہیں دوران تربیت اعزازی شمشیر سے بھی نوازا گیا۔

جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی 23 فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور بطور بریگیڈیئر راولپنڈی کور میں جنرل قمر جاوید باجوہ کے ماتحت رہے۔ وہ 2014 میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا تعینات ہوئے۔

جنرل عاصم منیر ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی آئی ایس آئی فرائض انجام دینے والے آرمی چیف ہیں۔

وہ 2017 میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کےعہدے پر فائزہوئے اور اکتوبر 2018 میں 23 واں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا۔ جنرل عاصم منیر جون 2019 میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات ہوئے اور اکتوبر2021 میں جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل فرائض تعینات کیا گیا۔

جنرل عاصم منیرسعودی عرب میں ڈیفنس اتاشی تعینات ہوئے اور آپ حافظ قرآن ہیں۔ انہیں ہلال امتیاز ملٹری، تمغہ دفاع اور تمغہ جمہوریت سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ انسٹرکٹر میڈل سے بھی نوازا گیا۔