ڈیرہ اسماعیل خان : آل پاکستان وزیرستان زلمی ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

ریجنل سپورٹس آفس کے تعاون سے ڈیرہ اسماعیل خان میں پہلے آل پاکستان وزیرستان زلمی ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، فائنل میں وزیرستان زلمی نے ارشد الیون کو شکست دیکر فتح اپنے نام کرلی.

میڈیا رپورٹس کے مطابق آر ایس او انور کمال برکی کی جانب سے فاتح ٹیم کو 70 ہزار روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 30 ہزار روپے کے نقد انعامات دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے اقدامات اور ضم شدہ قبائلی علاقوں کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ریجنل سپورٹس آفس کے تعاون سے قریشی موڑ ڈیرہ اسماعیل خان کے مقام پر پہلے آل پاکستان وزیرستان زلمی ٹیپ بال کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں متعدد ٹیموں نے حصہ لیا۔

فائنل مقابلے میں وزیرستان زلمی نے ارشد الیون کو شکست دیکر فتح اپنے نام کرلی۔

اس موقع آر ایس او انور کمال برکی کی جانب سے فاتح ٹیم کو 70 ہزار روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 30 ہزار روپے کے نقد انعامات کے ساتھ ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور انفرادی انعامات بھی دیئے گئے۔

آر ایس او انور کمال برکی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ریجنل سپورٹس آفس صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق کھیلوں کے میدان آباد کرنے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی سمیت مقامی روائتی کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔