سوات پولیس اور پاک آرمی کا مشترکہ گرینڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز

سوات پولیس اور پاک آرمی کا حدود تھانہ کانجو میں مشترکہ گرینڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا گیا

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان و ڈسٹرکٹ پولیس سربراہ ذاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات ارشد خان کی قیادت میں سوات پولیس اور پاک آرمی کا حدود تھانہ کانجو میں ملک دشمن، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مشترکہ گرینڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا گیا۔

سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات ارشد خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ کانجو، پاک آرمی، ایلیٹ نفری، سی ٹی ڈی، بی ڈی ایس، ڈی ایس بی اہلکاران اور دیگر پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن حدود تھانہ کانجو کے علاقہ سیگرام، غوریجو، امام ڈھیرئ، جالوان، کوزہ بانڈئی اور دمغار میں کیا گیا۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران علاقے کے معززین سے بھی ملاقات کی اور انہیں موجودہ صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن سابقہ شیڈول فورتھ اہلکاران کوبعد از انٹاروگیشن چھوڑا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذاہد نواز مروت نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ضلع میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز جاری رہیں گے.

انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد حالیہ سیکیورٹی صورتحال میں سماج دشمن و جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور انکی سرگرمیوں پر کڑی نگرانی جاری رکھنا ہے۔ کسی کو بھی حکومتی اداروں کی رٹ چیلنج کرنے اور امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔

ڈی پی اوسوات نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی جرائم پیشہ افراد کیخلاف اسی طرح پولیس اور پاک آرمی کے مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپرشنز کئے جائینگے۔