آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور اور اوکاڑہ کا الوداعی دورہ کیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور اور اوکاڑہ کا الوداعی دورہ کیا اور فائر پاور مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور میں یادگار شہداء پر حاضری دی اس دوران پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

آرمی چیف نے خیرپور ٹامیوالی میں فائر پاور مشقوں کا مشاہدہ بھی کیا، مشق میں جے ایف سیونٹین تھنڈر، گن شپ ہیلی کاپٹرز اور مشینوں نے شرکت کی۔

آرمی چیف نے بہاولپور اور اوکاڑہ میں فارمیشنز کے افسران اور دستوں سے خطاب کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشقوں میں شریک فوجی جوانوں کے بلند جذبے، اعلیٰ تربیتی معیار کو سراہا جبکہ جوانوں کو ہر طرح کے حالات میں قوم کی خدمت کی ہدایت کی۔