آر پی او ڈیرہ کا ڈی پی او کے ہمراہ درازندہ چیک پوسٹ

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان محمد سلیم مروت نے ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ محمد شعیب کے ہمراہ درازندہ چیک پوسٹ علاقہ تھانہ درابن کا دورہ کیا۔

انہوں نے چیک پوسٹ کی عمارت اور سیکیورٹی صورتحال کا مکمل جائزہ لیا، اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن شبیر خان، ایس پی سی ٹی ڈی افتخار شاہ اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بھی ان کے ہمراہ تھے.

ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ نے نئے تعینات ہونے والے آر پی او ڈیرہ محمد سلیم مروت کو چیک پوسٹ پر تعینات نفری، سیکورٹی، حفاظتی انتظامات کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔ آر پی او ڈیرہ نے چیک پوسٹ کے دورے کے دوران چوکی کی عمارت کے مختلف حصوں، رہائشی بیرکس اور سنتری پوش کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر آر پی او ڈیرہ نے ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جان و مال کی حفاظت اور محفوظ چوکیات وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے پولیس کی سہولیات اور سیکیورٹی کو مزید بہتر سے بہتر کرنے کے لیے درازندہ چیک پوسٹ کی مرمت کا حکم دیا۔ انہوں نے چیک پوسٹ پر تعینات پولیس جوانوں سے ملاقات کی اور ان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ محنت، لگن اور فرض شناسی سے پیشہ ورانہ امور سر انجام دیکر خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔

دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ اور ہلمٹ کا استمال لازمی کریں۔ اپنی ڈیوٹی کے دوران کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں اور موجودہ حالات کے مطابق الرٹ ہو کر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں۔