وادی تیراہ کے علاقے سوخ کمر خیل میں میں کھلی کچہری کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر خیبر شاہ فہد کی زیرنگرانی وادی تیراہ کے علاقے سوخ کمر خیل میں میں کھلی کچہری کا انعقاد، علاقائی مشران اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) نعمان علی شاہ،اسسٹنٹ کمشنر باڑہ شہاب الدین ،103 ونگ خیبر رائفل کے میجر ولید، تحصیلدار تیراہ تیمور خان، اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

کھلی کچہری میں وادی تیراہ قوم کمر خیل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مکینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اپنے مسائل، اراء، تجاویز سے افسران بالا کو اگاہ کیا۔

کھلی کچہری میں سکولوں میں اساتذہ، سکولوں کی تعمیر، سی ایل سی پی سروے، بجلی گھروں کی تعمیر، اورکزئی اور قوم کنرخیل کا زمینی تنازعہ، روڈ کی تعمیر، کھیتوں کی ہمواری، کمیونٹی سکول کے لئے اساتذہ کی فراہمی، مواصلات سمیت دیگر بنیادی مسائل سے افسران کو اگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر خیبر شاہ فہد نے شکایات سننے کے بعد سکولوں میں ہنگامی بنیادوں پر اساتذہ کی فراہمی، بجلی گھروں کی تعمیر کے لئے فنڈز کی وصولی کے بعد فوری کام کرنے، سی ایل سی پی سروے کرنے اور مکمل شدہ کیسز کے فنڈز وصولی کے بعد ادائیگی اور دیگر مسائل کی متعلقہ فورم کے زریعے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی وادی تیراہ میں نجی ارگنائزیشن کی زیرنگرانی خصوصی پیکج لانے اور ضروری سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ مقامی ابادی کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جاسکیں۔