چیئرمین پشاور زلمی کا ‘کلیوال زلمی لیگ’ کے انعقاد کا اعلان

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پشاور زلمی کی جانب سے پاکستان میں پی ایس ایل کے مکمل انعقاد کی خوشی میں کل سے کلیوال زلمی لیگ کا آغاز ہوگا۔

میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پشاور زلمی کے زیراہتمام زلمی فورس کلیوال لیگ کے پہلے مرحلے کا آّغاز کل سے ہوگا، ضلعی اور ڈویژنل سطح پر پہلے دن 48 ٹیمیں اِن ایکشن ہوں گی، میچز کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک میں کھیلے جائیں گے۔

بیان کے مطابق پہلے مرحلے میں 105میچز کھیلے جائیں گے جس میں 56 ٹیمیں اِن ایکشن ہوں گی، صوبے بھر میں ابتدائی راؤنڈ کے بعد مین راؤنڈ پی ایس ایل ڈرافٹس کے بعد ہوگا۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ کلیوال زلمی لیگ کے انعقاد کا مقصد پورے خیبر پختونخواہ میں کرکٹ کا فروغ ہے، اور شہروں کے ساتھ ہر ڈسٹرکٹ، ڈویژن، گاؤں اور دیہات میں نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیاں فراہم کریں گے۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ کلیوال زلمی لیگ کا انعقاد پورے پی ایس ایل کی پاکستان آمد کے موقع پر خیبر پختونخواہ میں جشن کا آغاز ہے۔