ٹانک میں صوبائی حکومت کے احکامات پر تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

ٹانک میں صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ ٹانک کی طرف سے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا تاکہ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ پر جلد سے جلد روڈ کا کام بھی جاری کرسکیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ٹانک امین اللہ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شہاب احمد اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمشید عالم خان نے اس آپرییشن کی نگرانی کی۔