پشاور میں منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اجلاس میں محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکارٹکس کنٹرول کے صوفیان حقانی، جائنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکارٹکس فورس محمد احسان اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ائیر پورٹ سیکیورٹی فورسز ارباب خنان،کسٹم ڈی سی(اینٹی سمگلنگ) ساجد خان، اسسٹنٹ کمشنر راؤ ہاشم، ایس پی کینٹ محمد اظہر خان سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کی شرکت ۔

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ پشاور کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف تمام متعلقہ محکموں کی جانب سے مشترکہ کارروائیوں کے جلد آغاز کے علاوہ تعلیمی اداروں میں ماسٹر ٹرینر کے ذریعے طلبہ میں آگاہی مہم چلانے اور ان کو منشیات کے نقصانات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کا بھی فیصلہ

منشیات کے نقصانات کے حوالے سے عوام کی آگاہی کے لیے سوشل میڈیا، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر تشہیری مہم بھی چلائی جائے گی

بی آر ٹی سٹیشنوں اور بسوں میں بل بورڈ اور آڈیو میسجز کے ذریعے عوام کو آگاہی دی جائے گی اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔