پاکستان بلائینڈ کرکٹ ٹیم کا انٹرنیشنل ٹی 20 سیریز میں انگلینڈ کو شکست

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پاکستان بلائینڈ کرکٹ ٹیم نےانٹرنیشنل ٹی 20 سیریز میں انگلینڈ کو نو وکٹ سے ہرا دیا۔

قبائیلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئ کے محسن خان سمیت دیگر قومی کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی سے پاکستان فتح سے ہمکنار ہوا۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور انگلینڈ کے بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ عجمان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

دوبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجدعلی نے سیریز کا باقاعدہ افتتاح کیا

۔پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی مقررہ 20 اوورز میں انگلینڈ 7 وکٹ کے نقصان پر صرف 137 رنز بنا سکی۔ انگلینڈ کے پیٹر اور جسٹن 34, 34 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہیں۔

پاکستان کے باولرز شاہ زیب حیدر نے دو ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے محسن خان اور ہارون خان ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

جوابی بیٹنگ میں پاکستان نے 12.1اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پرجیت کا ہدف 138 رنز حاصل کئے۔ پاکستان کے محمد راشد نے 61، ہارون خان نے 16اور ریاست نے 16 رنز بنائے۔

تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل ڈیف کرکٹ کونسل کے چئیرمین سٹیفن نے مین آف دی میچ محمد راشد اور دیگر کھلاڑیوں میں انعامت تقسیم کئے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمان دوسرا میچ کل 13نومبر کو عجمان ہی میں کھیلا جائیگا۔