شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے دھماکہ، 3 فوجی جوان شہید

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے دھماکے کے نتیجے میں 3 فوجی جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہوا جس میں ایک جوان زخمی بھی ہوا۔

دھماکے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں میں سپاہی ساجد، سپاہی ریاست اور سپاہی بابر شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔