نیشنل گیمز، خواتین والی بال مقابلوں میں واپڈا، آرمی اور خیبرپختونخوا سر فہرست

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

33ویں نیشنل گیمز میں تیسرے روز خواتین والی بال مقابلوں میں واپڈا، آرمی اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

قیوم سٹیڈیم پشاورمیں جاری 33ویں نیشنل گیمز کے تیسرے روز خواتین والی بال کے تین میچز ہوئے، پہلا میچ واپڈا بمقابلہ پولیس کے درمیان کھیلا گیا جس میں واپڈا نے پولیس کو تین صفر سے شکست دی۔

دو سرے میچ میں آرمی نے ایچ ای سی کو تین صفر جبکہ تیسرے میچ میں کے پی نے سندھ تین صفر سے مات دیدی۔
نیشنل گیمز

اسی طرح سافٹ بال خواتین مقابلوں میں بھی واپڈا، آرمی اور پختونخوا کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

پہلے کھیلے گئے میچ میں واپڈا نے ریلوے کو 9 – 2 رنز سے شکست دیدی، دوسرے میچ میں آرمی نے پولیس کو 11 – 7 رنز سے ہرا دیا جبکہ تیسرے میچ میں پختونخوا نے ریلوے کو 16 – 3 سے مات دیدی۔

اسی طرح سپورٹس بورڈ پنجاب نے 33ویں نیشنل گیمز پشاور میں ریسلنگ کے مقابلوں میں چاندی کے 2 اور کانسی کے 5 میڈلز جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ سوئمنگ میں بھی ایک برانز میڈل جیت لیا ہے، دیگر کھیلوں میں بھی پنجاب کے کھلاڑی اپنے حریف کو شکست دیکر آگے بڑھ رہے ہیں۔

منگل کے روز پشاور میں ریسلنگ کے 125 کلوگرام کیٹیگری میں پنجاب کے محمد فہد نے کانسی، 97 کلوگرام کیٹیگری میں فیروز بٹ نے کانسی، 61 کلوگرام کیٹیگری میں محمد دین نے کانسی اور 57 کلوگرام کیٹیگری میں انعام خالد نے چاندی کا میڈل جیتا، سوئمنگ میں پنجاب میڈل ٹیبل پر ایک برانز میڈل کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے، سکواش میں پنجاب کے طیب اسلم نے آرمی کے وقار محبوب کو 11-8،11-4،8-11،11-6 سے شکست دی،سکواش گرلز میں آرمی کی مدیحہ ظفر نے پنجاب کی نورالعین اعجاز کو ہرادیا، پنجاب کی روشنا محبوب نے آرمی کی آمنہ فیاض کو 4-11،11-4 ، 11-1،9-11 اور 11-6سے مات دی، واپڈا کی فائزہ ظفر نے پنجاب کی مہوش حنیف کو شکست دی۔

سکواش کے دوسرے مقابلے میں پنجاب نے خیبر پختونخوا کو 3-0سے شکست دی، طیب اسلم نے عذیر شوکت کو11-5،11-3،12-10 ، دوسرے مقابلے عماد فرید نے عباس نواز کو 11-5،11-4اور 11-7 اور تیسرے میچ میں عاصم خان نے نور زمان کو 6-11،9-11،11-9،11-9،11-9 سے شکست دی۔

باسکٹ بال بوائز میں پنجاب نے ریلوے کو 119-80 سے شکست دی، ہاکی بوائز کا میچ پنجاب اور واپڈا کے درمیان ایک ایک گول سے برابر رہا۔

تیسرے روز کے اختتام پر پوائنتس ٹیبل پر 44 میڈلز کے ساتھ پاک آرمی پہلے، پاکستان واپڈا 27 میڈلز کے دوسرے جبکہ پاک نیوی 11گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔