ضلع کــرم کے مالی خیل میں شمسی ٹیوب ویل کا افتتاح

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع کــرم میں چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن نے گاؤں مالی خیل میں شمسی ٹیوب ویل کا افتتاح کر دیا ۔

چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ساجد حسین طوری نے SRSP کے تعاون سے تعمیر کردہ شمسی ٹیوب ویل کا افتتاح کر دیا جو SRSP اور جرمنی کے ادارہ KFW کے تعاون سے مکمل کیا گیا

اس منصوبے پر کل تخمینہ لاگت چالیس لاکھ ستاون ہزار(40،57،000) روپے آیا جو 200 سے زائد گھرانے مستفید ہونگے .

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ساجدطوری نے کہا کہ علاقے کی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں اور علاقے کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے.

انہوں نے تقریب میں مزید ایسے ترقیاتی منصوبوں کی یقین دہانی کرتے ہوے کہا کہ SRSP کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر محمد ارشد نے لوگوں کو SRSP کے مجموعی ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا اور ایک دوسرے پر اعتراضات سے منع کیا.

اس موقع پر گاؤں مالی خیل کے مشران اور دیگر مقامی افراد نے رسم افتتاح کے تقریب میں شرکت کی اور SRSP کے کام کو تسلی بخش قرار دیا اور ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔