قبائلی ضلع مہمند میں پرائیویٹ سکولز سپورٹس گالا کا افتتاح

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی ضلع مہمند کے تحصیل صافی مامد گٹ میں پین کے زیر اہتمام پرائیویٹ سکولز سپورٹس گالا کا افتتاح ہوا ۔ سپورٹس میلے میں درجنوں سکولوں کے مابین مقابلے ہونگے.

قبائلی ضلع مہمند میں پیر کے روز تحصیل صافی مامد گٹ پبلک گراؤنڈ میں آل پرائیویٹ سکولز مہمند سپورٹس اینڈ کلچر گالا کا افتتاح کر دیا گیا۔

اس موقع پر پرائیویٹ سکولز کے نمائندہ تنظیم PEN کے صوبائی صدر فضل اللہ داؤد زئی، پین آل مہمند پرائیویٹ سکولز کے صدر حاجی عالم خان، ضلع چارسدہ کے صدر نفیس اللہ، ضلع باجوڑ کے صدر نور رحمان، سپورٹس منیجر ضلع مہمند سعید اختر، تحصیلدار رحمان گل اور مختلف سکولوں کے پرنسپلز کے علاوہ سینکڑوں طلباء نے شرکت کی۔

تحصیل صافی مامد گٹ میں پرائیویٹ سکولز گالا 25 نومبر تک جاری رہیگا۔ جس میں مختلف کھیلوں اور کلچر مقابلے ہونگے۔

اس موقع پر ملک جہانزیب مہمند، میاں لعل باچا صافی، حاجی عالم خان اور سپورٹس منیجر سعید اختر نے اس قسم کے فیسٹیولز کو طلباء کیلئے امن کا اکسیجن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلع مہمند کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ پایا جاتا ہے۔ کھیل کود کی سرگرمیوں سے ان کے صلاحیت اُجاگر ہونگے۔