سوات پولیس کی کارروائی میں بھتہ کے لئے کال کرنے والا ملزم گرفتار

سوات پولیس کی کارروائی میں بھتہ کے لئے کال کرنے والا ملزم گرفتار کیا گیا جس نے مسمی سعید اللہ ولد فیض اللہ سکنہ بنڑ محلہ عبد السلام سے 30لاکھ روپے کا ڈیمانڈ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسمی سعید اللہ ولد فیض اللہ سکنہ بنڑ محلہ عبدالسلام نے تھانہ بنڑ میں رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے موبائل فون پر نامعلوم ملزم/ملزمان کال کرکے 30لاکھ روپے کا ڈیمانڈ کر رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ مطلوبہ رقم نہ دینے پر مجھے اور میرے بیٹے کو جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی ہیں۔

واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل سٹی بادشاہ حضرت نے ایس ایچ اُو تھانہ بنڑ انور خان ، انچارج چوک نویکلے امجد خان اور پولیس پر مشتمل ایک تفتیشی ٹیم بنائی ۔

تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کرکے ملزم محمد زیب ولد روح زمین خان سکنہ بلو خان میدان ضلع لوئر دیر کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ گرفتار ملزم نے بھتہ کے لئے استعمال کرنے والا سم کارڈ جو ایک عورت کے نام پر رجسٹرڈ تھی ضائع کی تھی تاکہ کسی کو معلوم نہ ہو سکے ۔

گرفتا رملزم کے خلاف تھانہ بنڑ میں مقدمہ علت 492 جرم 387، 25Dکے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔