ضلع کرم : پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا.

ڈی پی او کرم ارباب شفیع اللہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم کو کنٹرول کرنے اور آمن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے ساتھ غیر قانونی اشیاء کی روک تھام کے حوالے سے کرم پولیس کی جانب سے کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے.

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر داد محمد خان کی قیادت میں تھانہ ایس ایچ او نور ولی خان اور (NET) ٹیم کے انچارج ایس آئی عابد حسین نے پولیس پارٹی کے ہمراہ گشت کے دوران خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی عمل میں لائی گئی.

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدوران گشت خرلاچی روڈ نستی کوٹ جنگل کے قریب مشکوک ٹرک گاڑی نمبر TAA 650 کو چیکنگ کی غرض سے روک دی گئی.

ٹرک گاڑی تلاشی کے دوران فول ٹینکی کے ساتھ ملزم حمید گل ولد غمیئے سکنہ قوت الاسلام پشاور اور ملزم سمیح اللہ ولد گل زمان سکنہ مسکین آباد پشاور نے انتہائی مہارت سے بنائی گئی خفیہ خانے میں چھاپے گئے اسلحہ کرم پولیس نے برآمد کرلیا .

برآمد شدہ اسلحہ میں سے 02 عدد ریپٹر 12 بور ، 05 عدد پستول 12بور لکڑی بٹ والے اور 05 عدد پستول 12 بور پلاسٹک بٹ والے بمعہ ٹرک گاڑی کو دونوں ملزمان سمیت اپنی تحویل میں لیکر تھانہ اپر کرم پاراچنار منتقل کر دیا گی.

ا ملزمان کے خلاف تھانے میں 15AA/17AA کے تحت مقدمہ درج کر لیا ملزمان نے اسلحہ اضلاع پایاں سے خرلاچی بارڈر سمگل کرنے کا اعتراف کرلیا اور مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ارباب شفیع اللہ نے پولیس پارٹی کو کامیاب کارروائی پر شاباشی دی۔