سیکٹر برگیڈیئر جناب راؤ عمران سرتاج کا ڈسٹرکٹ پولیس آفس باجوڑ امد۔

‎سیکٹر برگیڈیئر جناب راؤ عمران سرتاج صاحب نے ڈسٹرکٹ پولیس افس باجوڑ کا دورہ کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب عبد الصمد خان، ایس۔پی۔انویسٹیگیشن جناب فرمان اللہ، افس سپرٹینڈنٹ میاں زاہد جان، سرکل ڈی۔ایس۔پی ستار خان بمعہ دیگر پولیس افسران نے معزز مہمان کا پر تپاک استقبال کیا اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب عبدالصمد خان نے معزز مہمان کو روایتی لونگی پہنائی اور پولیس کرکٹ ٹیم کا کٹ بھی پیش کیا۔

سیکٹر برگیڈیئر نے پولیس کا باجوڑ سکاؤٹس کیساتھ ضلع بھر میں جاری حالیہ مشترکہ اپریشن کی تعریف کی اور مذکورہ اپریشن کو مذید فعال بنانے کاعزم کیا۔

سیکٹر برگیڈیئر جناب راؤ عمران صاحب نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کو سٹرائیک فورس کی وردیاں/ یونیفارم بھی حوالہ کیں۔

واضح رہے کہ برگیڈئیر صاحب کے خصوصی دلچسپی سے باجوڑ پولیس میں سٹرائیک فورس کے نام سے ایک فورس متعارف کیاگیا ہے جو کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رہے گا۔

اسکے علاوہ سیکٹر برگیڈیئر صاحب نے پولیس فورس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد بھی حوالہ کیں۔