الیکشن کمیشن : خیبر پختونخوا میں ضمنی انتخابا ت ملتوی کرنیکی وارننگ

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت الیکشن کی معاونت پر تیار نہ ہوئی تو صوبے میں ضمنی انتخابا ت ملتوی کرنے پر مجبور ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، وزرا اور مشیروں کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی متواتر خلاف ورزی کا نوٹس لیا گیا۔

الیکشن کمیشن سے جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنرنے سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹرکے استعمال کا بھی سخت نوٹس لیا، انہوں نے چیف سیکرٹری اور ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ اپنی حکومت کوبتائیں الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری برداشت نہیں کرےگا، اپنی گورنمنٹ کو قانو ن کی پاسداری یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کا پیغا م پہنچائیں۔

چیف الیکشن کمشنرکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن یقینی بنائےگا کہ الیکشن میں تمام سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کویکساں مواقع ملیں، الیکشن کمیشن آئین ،قانون اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری قانونی کارروائی کرےگا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری کوکہا گیا کہ بطور چیف سیکرٹری آپ بھی صوبہ میں پر امن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے پابند ہیں، ضمنی انتخابات کے پرُ امن انعقاد کے لیے تمام اقدامات یقینی بنائیں،صوبائی حکومت الیکشن کی معاونت پر تیار نہ ہو ئی تو صوبے میں ضمنی انتخابا ت ملتوی کرنے پر مجبور ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ سرکاری وسائل، ہیلی کاپٹر کے استعمال اور ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوگی، اس سلسلے میں ضروری نوٹس جاری کیے جائیں۔

دسرے جانب چیف الیکشن کمشنر نے ضمنی انتخابات میں سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر استعمال کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت ہونے والے اعلٰی سطح اجلاس میں چیف سیکریٹری کےپی نے بھی شرکت کی جس میں چیف کمشنر نے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا اور وزرا کی ضابطہ اخلاق کی متواتر خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا۔

انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری، ایڈووکیٹ جنرل حکومت کوجاکرآگاہ کر دیں اور جاکر بتائیں خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی۔

چیف الیکشن کمشنر نے دوٹوک کہا کہ ضمنی انتخاب میں تمام امیدواروں کویکساں مواقع فراہمی یقینی بنائیں گے خلاف ورزی پر تمام جماعتوں، امیدواروں کیخلاف بلاامتیاز ایکشن ہو گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ چیف سیکرٹری کےپی اپنی حکومت کوالیکشن کمیشن کاپیغام پہنچائیں صوبائی حکومت معاونت پر تیار نہ ہوئی تو مجبوراً ضمنی انتخاب ملتوی کرنا پڑے گا۔

الیکشن کمیشن نے معاملےکی باضابطہ سماعت کا فیصلہ کرتے ہوئے فریقین کونوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔