جنوبی وزیرستان : منشیات فروشوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ

جنوبی وزیرستان میں منشیات فروشوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ، ڈی پی او کی جانب سے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو تحریری حکم جاری۔

وانا (نامہ نگار) جنوبی وزیرستان میں منشیات فروشوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ۔

ڈی پی او جنوبی وزیرستان جناب خانزیب خان مہمند (پی ایس پی) کا جنوبی وزیرستان میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کی تیاری کا حکم جاری کردیا۔

تمام تھانہ جات کے ایس ایچ او’ز کو تحریری طور پر خصوصی ہدایات جاری کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان جناب خانزیب خان مہمند (پی ایس پی) کی جانب سے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ او’ز کو ایک تحریری حکم نامے کے ذریعے منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا حکم جاری کردیا گیا،

جس کے مطابق تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا آغاز کرینگے، اس گرینڈ اپریشن کی نگرانی جناب ڈی پی او خود کرینگے۔

اور تمام ایس ایچ او’ز روزانہ کی بنیاد پر تمام تر کاروائیوں کی تفصیلات ڈی پی او کو پیش کیا کرینگے۔

تحریری حکم نامے کے مطابق تمام ایس ایچ او’ز اپنے اپنے علاقہ کے ذمہ دار ہونگے اور کسی قسم کی غفلت برتنے پر متعلقہ ایس ایچ او کو سخت محکمانہ کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا،

تمام ایس ایچ او’ز کو ڈی پی او کی جانب سے واضح کردیا گیا ہے کہ جس بھی علاقے میں ایک بھی منشیات فروش پایا گیا اسکا ذمہ دار متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او ہوگا۔

اس بابت ڈی پی او صاحب نے بات کرتے ہوئے کہا کہ منشیات معاشرے کا کینسر ہے یہ ناسور نسلوں تک کو برباد کردیتی ہے . تاہم نوجوان نسل جو کسی بھی قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ان منشیات فروشوں کے ہاتھوں تباہی اور بربادی کی طرف دھکیل دئے جاتے ہیں۔

منشیات فروش معاشرے کے سب سے بڑے دشمن ہے لہذا کسی بھی صورت انکو معاشرے میں برداشت نہیں کیا جائیگا،

ڈی پی او صاحب کا کہنا تھا کہ گرینڈ آپریشن تب تک جاری رہے گا جب تک مکمل طور پر وزیرستان کو منشیات فروشوں سے صاف نہ کیاجائے۔

منشیات فروشوں پر وزیرستان کی سرزمین تنگ کردی جائیگی اور یہی ہمارا عزم ہے، یہی ہمارا مقصد ہے۔ اسی لئے اس آپریشن کی نگرانی میں خود کرونگا اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ لونگا تاکہ کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی کہیں پر بھی نہ ہو۔

ڈی پی او کا مذید کہنا تھا کہ تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کردی گئی ہے کہ اپنے تھانے کے حدود میں سخت نگرانی شروع کردیں جہاں جہاں منشیات فروشوں کی اطلاع ہو فوراََ کاروائی کرے۔

ڈی پی او صاحب نے خصوصی طور پر عوام سے اپیل کی ہے کہ منشیات کے خلاف اس جنگ میں ہمارا ساتھ دے جہاں کہیں پر بھی منشیات فروشوں کی معلومات ہو، فوری طور پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو اطلاع دے۔

یہ آپکا بھی قومی اور مذہبی فریضہ ہے اطلاع دینے والوں کے نام مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔