خیبر: کسی کو علاقے کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، تیراہ کمانڈر

قبائلی اضلاع میں عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں تیزی لاتے ہوئے پاک فوج کی کاوشوں سے اعلیٰ معیار کی درجنوں دکانوں پر مشتمل ایک خوبصورت کمرشل مار کیٹس تعمیرکی گئی.

پاکستان آرمی نے ضلع خیبر کے باسیوں کے لئے بنائی گئی کمرشل دوکانوں کے مالکانہ حقوق ان کے حوالے کر دئیے گئے تاکہ وہ ان دکانوں میں پھر سے اپنا کاروبار شروع کرکے علاقہ کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

وادی تیراہ میں تعینات فوجی بر یگیڈ کمانڈر نے تیراہ میں مارکیٹس اور روڈز کا افتتاح کیا جن میں سراویلا ،توردرا ،سوخ مارکیٹ اور مہربان کلی سے گردی میلا، ترخوکس سے سوخ اورنکائی لنک روڈ شامل ہیں.

افتتاحی تقریب کے موقع پر تیراہ کے فوجی کمانڈر نے مختلف قوموں کے مشران سے ملاقات کی اور علاقہ کی عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور ایف سی ہمیشہ اپنے عوام کے تحفظ اور تعمیر و ترقی کے لیے پیش پیش رہتی ہے۔

انہوں نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ یہ مارکیٹیں جو بنائی گئی ہیں علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی کیونکہ یہ علاقہ کی عوام کے لیے بہتر روزگار کے مواقع فراہم کریں گی.

انھوں نے علاقے کے امن و امان کی صورت حال پر بھی بات چیت کرتے ہوے تیراہ کمانڈر نے کہا کہ یہ علاقہ ہم سب کا ہے اور اس علاقے کا تحفظ بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے کیونکہ علاقے کا امن پاک فوج اور علاقے کی عوام کی بے پناہ قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر خصوصاً تیراہ وادی بہت تگ و دو اور قربانیوں سے محفوظ بنائی گئی اور آپریشن کے بعد بحالی کا عمل بھی بہت ہمت اور محنت سے عمل میں لایا گیا –

خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ اس سب عمل میں سب سے زیادہ قربانی تیراہ کی آفریدی عوام کی ہیں اور کسی بھی صورت آباد کاری کے عمل کو ناکامی کا شکار نہیں بننے دیں گے ،

مقامی مشران نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایف سی اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ اس وادی کے امن کو خراب کر یں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔