تاریخ میں پہلی بار نیشنل گیمز کا انعقاد ضم شدہ اضلاع میں بھی شروع

عبدالقیوم افریدی

تاریخ میں پہلی بار 33 ویں نیشنل گیمز کے افتتاحی تقریب کا انعقاد جمرود کے اسپورٹس کمپلکس میں ہوا. مہمان خصوصی نے بال پھینک کر ترو بال کھیل کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب میں منتخب ایم پی ایز الحاج شفیق افریدی۔الحاج شفیق شیر افریدی۔خلیق الرحمان۔تاج محمد افریدی۔ڈی سی خیبر محمود اسلم وزیر۔سپورٹس ڈائریکٹر محمد نواز خان۔ڈی پی او محمد حسین خے علاوہ چاروں صوبوں کے مرد و خواتین کھلاڑیوں کی شرکت کی ۔

اس گیمز میں مردوں ٹیموں کے ساتھ خواتین ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہےجو فاٹا انضمام کے بعد پہلی دفعہ نیشنل گیمز کا قبائیلی ضلع خیبر میں کھیلی جارہی ہے جبکہ ترو بال میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہے.

مقررین نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل گیمز کے پہلے دفعہ انعقاد سے ثابت ہوا کہ یہاں پر امن قائم ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پر کھیلوں کی انعقاد کا مقصد عوام کو کچھ لمحات تفریحی کے مواقع فراہم کرنا تھا جس میں ہم کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز کے انعقاد سے ثابت ہوا کہ ہم یہاں امن و ترقی چاہتے ہیں اور قبائیلی نوجوانوں کو اس طرح کی تفریحی پروگرامات کی ضرورت ہے۔