عوامی بیت الخلاء کی تلاش سے متعلق خصوصی ایپ تیار

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبر پختونخوا حکومت نے پبلک ٹوائلٹ کی تلاش سے متعلق خصوصی ایپ تیار کر لی۔

وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کامران بنگش کا کہنا ہے کہ پبلک ٹوائلٹ فائنڈر ایپ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ڈیجیٹل اپروچ ہے، اس کے ذریعے عوام پبلک ٹوائلٹ کی موجودگی اور اس کے مقام کے بارے میں جان سکیں گے۔

کامران بنگش کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی یہ ڈیجیٹل ایپ اب باآسانی دستیاب ہوگی اور اس کا افتتاح 19 نومبر کو کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس ایپ سے صوبے کے عوام اور خصوصاً سیاحوں کو صحت مندانہ ماحول ملے گا اور عوام بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دیگر صوبے چاہیں تو پبلک ٹوائلٹ فائنڈر ایپ سے متعلق معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔