ضم اضلاع : محکمہ بلدیات نے ہر ضلع میں ایک پارک لازمی قرار دے دیا

محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا نے ضم اضلاع سمیت ہر ضلع میں ایک پارک لازمی قرار دے دیا ہے. ضلعی سطح پر پارک کے قیام کیلئے ایک ارب 70کروڑ روپے کا ترقیاتی منصوبہ منظور کرلیا گیا ہے .

ذرائع کے مطابق پشاور میں میگاپارک کے علاوہ اب ہر ضلع میں کم سے کم ایک پارک لازمی قرار دے دیا گیا ہے جن اضلاع میں پہلے سے پارک موجود ہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں اس منصوبے میں شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ باقی تمام اضلاع اس منصوبے میں شامل ہیں . ہر ضلع میں ایک موزوں مقام کی نشاندہی کی جائیگی اور ضلعی ہیڈکوارٹر میں ایک پارک تعمیر کیاجائیگا۔

محکمہ بلدیات ذرائع کے مطابق تمام قبائلی اضلاع خیبر، مہمند، باجوڑ، اورکزئی، کرم، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں ایک ایک پارک ضلعی ہیڈکوارٹرز میں تعمیر کیاجائیگا.

ضلعی سطح پر پارک کے قیام کیلئے محکمہ بلدیات نے ایک ارب 70کروڑ کا منصوبہ تجویز کیا تھا جسے صوبائی حکومت نے منظور کرلیا ہے ۔