ہسپتال بن گیا مگر سہولیات سے محروم

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

جنوبی وزیرستان کے تحصیل لدھا میں ہسپتال کے ڈاکٹروں کی غیر حاضریوں اور ادویات کی کمی کے باعث مقامی مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہیں.

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہسپتال کی تعمیر تو شاندار ہوئی ہے مگر صحت کی سہولیات نہ ہونے کے سبب ہم مستفید نہیں ہورہے. ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کی صورت میں ہمیں شکئی یا وانا جا کر علاج کرنا پڑتا ہیں .

مقامی افراد اس بات پر زور دیا کہ جب تک بندوبستی علاقوں کی طرح وزیرستان میں مکمل سہولیات نہیں دی جائینگی، علاقہ کبھی بھی آباد نہیں ہوگا.

مقامی افراد نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر لدھا نجید اللہ نے دو دفعہ ہسپتال پر چھاپہ مارا اور رپورٹ ہیلتھ آفیسر کو بھیج دی مگر تاحال انکی جانب سے کوئی بھی ایکشن نہیں لیا گیا.