پاک بحریہ عہد حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے یوم دفاع و شہداء کے موقع پر شہداء اور غازیوں کو بھرپور خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بحریہ عہد حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے یوم دفاعِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں شہداء اور غازیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ چھ ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک یادگار دن ہے۔

سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ یہ دن دشمن کی جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم کے بے مثال اتحاد اور پختہ عزم کی یاد دلاتا ہے۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پوری قوم نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کی جارحیت کو شکست فاش دی، یہ دن شہدا اور غازیوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔

نیول چیف نے زور دیا کہ پاک بحریہ عہد حاظر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھی ہمہ وقت تیار ہے اور حالیہ سیلاب سے متاثرہ ہم وطنوں کی ہرممکن مدد کے لئے کوشاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج پاک بحریہ کے تمام افسران، جوان اور سویلینز ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے اپنے عزم کو دہراتے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کیلئے ایک ترقی یافتہ اور پر امید مستقبل مہیا کیا جا سکے۔