آرمی چیف کو ہمیشہ اسلام، جمہوریت اور ملکی دفاع کیلئے پیش پیش دیکھا، پرویز الہیٰ

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ ہمیشہ اسلام اور پاکستان کے تحفظ اور دفاع کے لیے پیش پیش رہے، اسلام کی خدمت، جمہوریت اور ملکی دفاع کے لیے ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ اس ملک کو انتشار و فساد، خانہ جنگی اور ہر قسم کے حالات سے پاک فوج اور علماء کرام نے بچا رکھا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہمیشہ تمام مسالک کے رہنماؤں، دینی مدارس اور تمام مذہبی طبقات کی بھرپور خدمت کی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے ذاتی دلچسپی لے کر سعودی فرمانروا سے بیٹھ کر ان کو باور کروایا کہ یہ دین کا کام کرنے والی جماعت ہے اور ان کی ذاتی دلچسپی سے یہ مسئلہ بھی حل ہوا۔

جنرل باجوہ نے سعودی قیادت کے ساتھ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اس معاملے میں بھرپور اور موثر کردار ادا کیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ملک میں مسائل کا حل جو نکلتا ہے، جنرل باجوہ کی خصوصی کاوشوں سے ہی نکلتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے لکھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کے پاک فوج کے ساتھ تعلقات خراب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل جو نکلتا ہے، جنرل باجوہ کی خصوصی کاوشوں سے ہی نکلتا ہے۔فوج کے خلاف باتیں کرنے والے دین اور قوم کے دشمن ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ختم نبوتﷺ کے حوالے سے کئی قانونی سقم دور کرنے اور قانون سازی کرنے کی، اللہ کریم نے ہمیں توفیق دی اور بہت سی اسلام مخالف سرگرمیوں کے سدباب کا ذریعہ بنایا۔ الحمدللہ ہم نکاح نامے میں ختم نبوتﷺ کا حلف نامہ شامل کرنے میں کامیاب ہوئے، جس کی بدولت اب ہماری بچیوں کا مستقبل محفوظ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر کتاب اور نصابی کتب میں جہاں جہاں آقا کریمﷺ کا نام نامی اسم گرامی آئے گا، وہاں وہاں عقیدہ ختم نبوتﷺ کا اظہار اور درود و سلام بھیجنے کا اہتمام ہوگا۔ یہ اہتمام ان شاء اللہ ہمارے لیے نجات و شفاعت اور ہماری نسلوں کے ایمان اور عقیدے کے تحفظ کا ذریعہ بنے گا۔

چودھری پرویز الہیٰ نے لکھا کہ ہمارا ختم نبوتﷺ کے حوالے سے کردار کوئی آج کا نہیں بلکہ چودھری ظہور الہیٰ شہید سے لے کر آج تک اللہ کریم نے محض اپنے فضل و کرم سے ہمیں عقیدہ ختم نبوتﷺ کے دفاع اور تحفظ کی سعادت عطا فرمائی۔

پنجاب اسمبلی کی عمارت میں خوبصورت انداز سے آیات ختم نبوتﷺ جگمگا رہی ہے۔ ہم نے سرکاری دفاتر، وزیراعلیٰ آفس، گورنر ہاؤس اور دیگر اہم سرکاری مقامات کو آیت مبارکہ سے مزین کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لکھا کہ ہر کتاب اور نصابی کتب میں جہاں جہاں آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نامی اسم گرامی آئے گا، وہاں وہاں عقیدہ ختم نبوتﷺ کا اظہار اور درود و سلام بھیجنے کا اہتمام ہوگا۔

یہ اہتمام ان شاء اللہ ہمارے لیے نجات و شفاعت اور ہماری نسلوں کے ایمان اور عقیدے کے تحفظ کا ذریعہ بنے گا، ختم نبوتﷺ کے حوالے سے کئی قانونی سقم دور کرنے اور قانون سازی کرنے کی اللہ کریم نے ہمیں توفیق دی اور بہت سی اسلام مخالف سرگرمیوں کے سدباب کا ذریعہ بنایا۔

الحمدللہ ہم نکاح نامے میں ختم نبوتﷺ کا حلف نامہ شامل کرنے میں کامیاب ہوئے، جس کی بدولت اب ہماری بچیوں کا مستقبل محفوظ ہے، سود کے اوپر جو پیسہ دیا جاتا ہے، وہ سختی سے مار پیٹ کر واپس لیتے ہیں، اس پر ہم نے سزائیں رکھی ہیں۔

اللہ تعالیٰ بھی فرماتا ہے کہ سود کا لین دین کرنے والے جب قیامت کے دن اٹھائے جائیں گے تو ان کے چہرے کالے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سود کے حوالے سے ہم نے قانون سازی کی ہے۔ جو سودی کاروبار میں ملوث پایا جاتا ہے، اس کیلئے پانچ سال کی سزا رکھی ہے۔ سود پر انفرادی طور پر پابندی لگا دی گئی ہے، ہر طرح کا سودی لین دین ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔