ہماری آزادی اور امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہے، یوم دفاع پر آرمی چیف کا پیغام

یوم دفاع کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا خصوصی پیغام کہا ہماری آزادی اور امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہے، شہدا کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہی ہمارا پرچم سربلند ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی کہ قوم ہمارے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے، 6 ستمبر افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے، قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت کےلئے پرعزم ہے.

انہوں نے کہا کہ عظیم قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت کےلئے پرعزم ہے

آرمی چیف نے کہا کہ 6ستمبر افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ عظیم قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت کےلیے پرعزم ہے۔

دریں اثنا سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے یوم دفاع پر پاکستان میں کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک یادگار دن ہے، جو دشمن کی جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم کے بے مثال اتحاد اور پختہ عزم کی یاد دلاتا ہے جب پوری قوم نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کی جارحیت کو شکست فاش دی۔