لنڈی کوتل : علاقے کے مسائل اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے مشاورتی جرگہ

لنڈی کوتل تحصیل کمپاؤنڈ میں قومی مشران اور پولیس حکام کے درمیان علاقے کے مسائل اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے مشاورتی جرگہ منعقد ہوا

جرگہ میں لنڈی کوتل ذخہ خیل،شینواری اور شلمانی قوم کے مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی. مشاورتی جرگہ میں مشران نے پولیس حکام کو امن اور امان کی بہتری اور دیگر مسائل کو مشترکہ طور پڑ حل کرنے کے لئے مفید مشورے دئے.

مشران نے پولیس حکام سے کہا کہ پولیس سٹیشن میں عوام کے مسائل ایف آئی آر کی بجائے جرگہ سسٹم اور قبائلی روایات کی روشنی میں حل کیا جانا چاہئے.

انہوں نے کہا کہ پولیس علاقے کے رسم و رواج کے مطابق عوام کے مسائل حل کریں مشران نے کہا کہ لنڈی کوتل میں قیام امن اور مسائل کے حل کیلئے لنڈی کوتل پولیس کے ساتھ ہرقسم کے تعاون کا اعلان کرتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ لنڈی کوتل پولیس سٹیشن کے نئے تعینات ایس ایچ او ملک اکبر آفریدی نے علاقائی مشران کو یقین دلایا کہ علاقے کے مسائل کے حل کیلئے مشران سے مشاورت کی جائے گی.

ایس ایچ او ملک اکبر آفریدی نے کہا کہ علاقے میں قیام امن، عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے علاقے کے مشران نے ہمیشہ قیام امن کے لئے سیکورٹی فورسز،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ہے. جس پر علاقے کے مشران کے شکر گزار ہیں اور ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں .

انہوں نے کہا کہ مشاورتی جرگہ میں ملک محمد حسن عرف خان آفریدی،ملک تاج الدین شینواری، ملک ابرار آفریدی،ملک نادر خان شینواری،چئرمین شاہ خالد شینواری ،شریف شلمانی، ملک سالک شاہ آفریدی،مولانا شعیب قادری اور دیگر مشران نے پولیس حکام کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا اور پولیس کے ساتھ ہر قسم تعاون کا اعلان کیا.

مشاورتی جرگہ میں لنڈی کوتل ضلعی انتظامیہ کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اشرف الدین، بھی موجود تھے. لنڈی کوتل پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او ملک اکبر آفریدی نے مشاورتی جرگہ میں شرکت کرنے پر تمام مشران کا خصوصی شکریہ ادا کیا