آرمی کی پشاور کور نے مختصر وقت میں بحرین پل کو بحال کردیا

آرمی کی پشاور کور نے مختصر وقت میں بحرین پل کو بحال کر دی .  بحرین پُل کو پشاور کور کے آرمی انجینئرز نے دن رات کام کرکے ٹریفک کے لیے کھول دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث بحرین کو دوسرے علاقوں سے ملانے والا پل ٹوٹ گیا تھا، جسے پاک فوج پشاور کور کے انجنیئرز نے دن رات محنت کرکے بحال کردیا۔

اس موقع پر مقامی لوگوں کی خوشی دیدنی تھی، عوام نے پاکستان آرمی زندہ باد کے نعرے لگائے۔ بحرین برج کی بندش سوات اور بلخصوص بحرین، مدین اور خوازہ خیلہ کے لوگوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔

بحرین برج کی بندش سے مقامی آبادی کا رابطہ باقی علاقوں بلخصوص مینگورہ اور خوازہ خیلہ سے کٹ گیا تھا۔ بحرین ٹاون خود بھی دو حصوں میں تقسیم ہو گیا۔

یاد رہے کہ تیس اگست کو آرمی چیف نے سوات کے دورے کے دوران کہا تھا کہ چھ یا سات دن میں روڈ کو بحال کر دیا جائے گا۔