باجوڑ میں گراں فروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا اپریشن تیز

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

قبائلی ضلع باجوڑ میں میں گراں فروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا اپریشن میں تیزی کر دی ہیں.

گراں فروشوں کے خلاف ڈی، سی باجوڑ عثمان محسود کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرخارانوارالحق ،اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی حبیب الله وزیر اور تحصیلداران کے ہمراہ ضلع کے مختلف بازاروں میں دکانات پر چھاپے مار کر متعدد گراں فروشوں کو گرفتار اور جرمانہ کیا گیا ہیں ۔

جبکہ دوسری طرف خراب کوالٹی کے پٹرول فروخت کرنے والے فلنگ اسٹیشنز کے خلاف بھی کاروائی کی گئی اور متعدد فلنگ اسٹیشنز مالکان کو خراب کوالٹی اور کم گیج ( پیمانہ) کے استعمال پر گرفتار کیا گیا ہیں ۔

اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور فلنگ اسٹیشنز مالکان کے درمیان مذاکرات ناکام ہو نے کے بعد صدر آل فلنگ اسٹیشنز سلیمان نے ضلع کے تمام فلنگ اسٹیشنز کو تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا ،جس سے پورے ضلع میں پٹرول کا شدید قلت پیدا ہو چکا ہے، ان کا مطالبہ ہیں کہ ہمارے گرفتار کئے گئے ساتھیوں کو بغیر جرمانہ ادا کئے رہا کئے جائے ،اور ہمارے ساتھ کئے گئے معاہدے کی پاسداری کی جائے ۔

 ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہیں کہ بار بار تنبیہ کے باوجود فلنگ اسٹیشنز میں ناقص پٹرولیم کی فروخت جاری ہیں اور اس کیساتھ اس کا گیج ( پیمانہ ) بھی کم رکھا جا رہا ہیں، جبکہ اوگراں کے طرف سے باجوڑ کیلئے مقرر کردہ قیمت (جس میں ٹرانسپورٹ کرایہ بھی شامل ہیں) سے تجاوز کیا جا رہا ہیں جس کیوجہ سے مجبوری کےتحت فلنگ اسٹیشنز مالکان کے خلاف اقدام اٹھانا پڑا ۔