بنوں: سیلاب متاثرین کی امداد پر پاک فوج کے حق میں ریلی

بنوں میں پاک فوج، پولیس اور سیلاب متاثرین کی امداد کرنے والی سیاسی جماعتوں، فلاحی تنظیموں اور رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مشترکہ ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء نے پاک فوج اور پاکستانی عوام زندہ باد کے نعرے لگائے۔

پریس کلب کے سامنے ریلی میں ممبر آف سول اینڈ ملٹری لیزان کمیٹی 116 بریگیڈ ذاکر نوروز علی کربلائی، انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر خالد خان، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر نثار خان ایڈووکیٹسمیت بلدیاتی نمائندوں راحیل اسلم و دیگر نے شرکت کی.

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملک میں جب بھی سیلاب یا دہشتگردی کی شکل میں کوئی تکلیف آئی ہے تو سب سے پہلے پاک فوج اور پاکستان کی سیاسی، مذہبی جماعتوں، فلاحی اور رضاکار اداروں، میڈیا اور عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔