پاراچنار: اسسٹنٹ کمشنر کا بارشوں سے متاثرہ گھروں کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم امیر نواز نے کرم ملیشیاء 116 ونگ کے میجر یسین کے ہمراہ پیواڑ، گیدو، سپینہ شگہ، مئیر مئی تری، سرسرنگ اور کوتری کے بارشوں سے متاثرہ گھروں کا دورہ کیا۔ اور بارش سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی اور ابتدائی طور پر متاثرین میں سامان تقسم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جزوی اور مکمل طور پر نقصانات والے گھروں کو معاوضہ حکومتی پالیسی کے تحت دیا جائے گا۔

دسرے جانب پاراچنار میں قبائل نے قومی طور پر سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کردیا اور جگہ جگہ امدادی کیمپس قائم کرلئے گئے ہیں۔

حالیہ تباہ کن سیلاب سے قبائلی اضلاع سمیت ملک کے طول و عرض میں وسیع پیمانے پر تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر اور متاثر ہوئے ہیں۔

اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاراچنار کے قبائلی رہنماؤں نے قومی طور پر امدادی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے اور جگہ جگہ امدادی کیمپ لگاکر متاثرین کیلئے امداد جمع کی جارہی ہے۔

میڈیا سے بات چیت میں قبائلی رہنماء عنایت طوری، علامہ تجمل حسین، حاجی عابد حسین، یوسف لالا، حاجی عاشق حسین اور لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ نقد رقومات اور دیگر امدادی اشیاء فوری طور پر متاثرین کو پہنچائی جائیں گی۔

قومی اعلان کے پاراچنار کا ہر چھوٹا بڑا امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے، مختلف چوکوں پر امدادی کیمپس قائم کر لئے گئے ہیں، جہاں لوگ متاثرین کے لئے نقد رقومات و دیگر اشیاء جمع کرا رہے ہیں۔