سعودی کا پاکستان میں ایک ارب اور قطر 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق سعودی سرکاری ٹی وی کی جانب سے رپورٹ کیا گیا کہ سعودی عرب پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حکام کو پاکستانی معیشت کو سپورٹ کرنے کی ہدایت دی تھی۔

پاکستان معاشی بدحالی کا شکار ہے اور اسے ادائیگیوں کے توازن کے بحران کا سامنا ہے، غیر ملکی ذخائر 7.8 ارب ڈالر تک گر چکے ہیں، جو ایک ماہ سے زیادہ کی درآمدات کے لیے بمشکل کافی ہیں۔

دسرے جانب ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ قطر نےپاکستان میں 3ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ قطر کی سرمایہ کاری سے پاکستان کا فنانسنگ گیپ ختم ہو گیا قطرکی سرمایہ کاری سےآئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ قطرحویلی بہادرشاہ اور بلوکی پاورپلانٹ میں سرمایہ کاری چاہتا ہے قطرایئرپورٹس پرخدمات میں سرمایہ کاری چاہتا ہے قطرکراچی اوراسلام آبادایئرپورٹس میں سرمایہ کاری کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ قطرپاکستان میں سولرپاور کےمنصوبوں میں سرمایہ کاری کرےگا جب کہ قطرپورٹ قاسم میں فریٹ کارگوٹرمینل میں سرمایہ کاری کرےگا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ قطراسٹاک مارکیٹ میں شیئرزمیں سرمایہ کاری چاہتاہے اور قطر مزید 2 لاکھ پاکستانیوں کو روزگار دینے پر غور کر رہاہے۔