شمالی وزیرستان : شوال سے چلغوزہ اور غلام خان بارڈر پر انٹری دوبارہ شروع

شمالی وزیرستان کے علاقے شوال سے چلغوزہ اور غلام خان بارڈر انٹری دوبارہ شروع کرنے کی اجازت مل گئی

تفصیلات کے مطابق میران شاہ میں کابل خیل، مداخیل، زوی سیدگی، جانی خیل اور بکاخیل اقوام کے مشران و نمائندگان کی جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر، ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان اور دیگر حکام کے ساتھ ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں تحصیل شوال میں چلغوزہ اکھٹا کرنے کی اجازت دینے اور غلام خان بارڈر پر منقسم اقوام کابل خیل، مداخیل، زوی سیدگی و دیگر کی انٹری دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اقوام کی درخواست پر جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر نے اج سے غلام خان بارڈر پر انٹری سسٹم دوبارہ شروع کردی ہیں.

انہوں نے کہا کہ کہ شوال میں چلغوزہ اکھٹا کرنے کیلئے کابل خیل، جانی خیل اور بکاخیل اقوام کے لوگوں کو وہاں جانے کی اجازت دے دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کابل خیل، مداخیل، زوی سیدگی، جانی خیل اور بکاخیل اقوام کے مشران و نمائندگان نے جی او سی سیون ڈویژن اور ضلعی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا.

انہوں نے کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے تجارت کو فروغ ملے گا اور علاقائی عوام کو روزگار کے مواقع میسرہوں گے۔