بالی ووڈ اداکارہ پریٹی زینٹا کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ افغان کھلاڑی مجیب الرحمٰن سے پشتو سیکھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ پریٹی زنٹا انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز کینگز الیون کی مالکن ہیں اور اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ان کے بہت اچھے روابط ہیں۔
گزشتہ روز پریٹی زنٹا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ افغان کھلاڑی مجیب الرحمٰن سے پشتو سیکھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ اداکارہ نے یہ سوال بھی کیا تھا کہ کیا کوئی بتا سکتا ہے یہ کون سی زبان ہے جس پر ان کے چاہنے والوں نے بتایا کہ یہ پشتو زبان ہے جو افغانستان اور پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں بولی جاتی ہے۔
ایک صارف نے ان کے الفاظ کا ترجمہ بھی لکھ کر دے دیا جو وہ آپس میں بول رہے تھے، "کیا تم ٹھیک ہو؟ ہاں میں بالکل ٹھیک ہوں۔”