پاکستان کے محمد آصف نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پاکستان کے محمد آصف نے آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

ترکی کے شہر انتالیہ میں جاری عالمی سنوکر چمپئن شپ میں پاکستان کے نمبر ون محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 5ـ8 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

قبل ازیں سیمی فائنل میں محمد آصف نے تھائی لینڈ کے کرتسانوت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0ـ7سے کامیابی حاصل کی تھی، اس سے قبل کوارٹر فائنل میں بھی آصف نے تھائی لینڈ ہی کے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کلاس کیا تھا۔

پاکستان کے محمد آصف نے گروپ میں تمام میچز جیتے، پھر راؤنڈ آف سکسٹی فور، راؤنڈ آف تھرٹی ٹو اور پھر پری کوارٹر فائنل جیتا۔

اس سے قبل پاکستان کے محمد سجاد نے 2012 میں بھی آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2014 میں محمد سجاد نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا لیکن وہ ٹائٹل نہیں جیت سکے تھے۔

اب محمد آصف نے دوسری مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے، محمد آصف 2017 اور 2013 میں ورلڈ ٹیم چمپئن شپ جیتنے والی ٹیم میں بھی شریک تھے جب کہ 2013 میں انہوں نے ایشین سکس ریڈ چمپئن شپ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔