ضلع خیبر: فرنٹیئر کور نے تین مارکیٹیں مقامی افراد کے حوالے کردیئے

تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقے تیراہ راجگل کوکی خیل میں متاثرین کو باعزت روزگار دینے کے لیے ایف سی 27 بریگیڈ اور 103 ونگ کی طرف سے تین مارکیٹیں مقامی افراد کے حوالہ کردیئے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مارکیٹیں چالیس دکانوں پر مشتمل ہیں جو مہربان کلی ،توردرہ اور سورکس کے مقام پر بنائے گئے ہیں ۔

جاری کئے گئے رپورٹ کے مطابق 103 ونگ کے لیفٹیننٹ کرنل تیمور خورشید خان اور قومی مشران ملک صلاح الدین کوکی،ملک فیض اللہ ،چئیرمین نورالامین حقانی و دیگر کی موجودگی میں لاٹری کی گئی اور جن کے نام لاٹری میں نکل ائے ان کو دکانیں حوالہ کردئیے گئے جو رزق حلال کا ذریعہ بنے گا۔

جن افراد کی لاٹری میں دوکانیں نکل آئی ہے انکو ایک مہینے کے اندر اندر دوکانوں کو اباد کرنا ہوگا بصورت دیگر دوبارہ لاٹری کی جائیگی۔مارکیٹیں جن زمینوں پر بنائی گئی ہے ملکیت انکی ہوگی تاہم ایک سال کیلئے کوئی کرایہ وصول نہیں کیا جائیگا۔

پاک فوج اور ایف سی مشران کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع کی دوبارہ ابادکاری میں سیکیورٹی فورسرز کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے۔

مارکیٹیں حوالگی کی تقریب سے لیفٹیننٹ کرنل تیمور خورشید خان نے کہا کہ پاک فوج کے زیر نگرانی تیراہ میں آباد کاری جاری ہے جہاں پر یہ تین مارکیٹں جو چالیس دکانوں پر مشتمل ہیں مقامی افراد کو حوالے کردئیے جس کا مقصد علاقائی متاثرین کو باعزت روزگار دینا ہے۔